کھیل
Time 19 جون ، 2018

فیفا ورلڈکپ میں انگلینڈ نے تیونس کو شکست دے دی

— رائٹرز فوٹو

فیفا ورلڈکپ میں انگلینڈ نے تیونس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

وولگو گراڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے تیونس کے خلاف جارحانہ آغاز کیا اور ابتدا میں پے درپے حملے کیے مگر حریف ٹیم کے گول کیپر کے عمدہ کھیل کے سبب وہ گول کرنے میں ناکام رہے ۔

لیکن گیارہویں منٹ میں ہیری کین آخر کار گول کیپر کو مات دینے میں کامیاب ہوگئے۔

خسارے میں جانے کے بعد تیونس کی ٹیم سنبھلی اور اُس نے بھی بڑھ چڑھ کر حملے کیے جس کے نتیجے میں 35 ویں منٹ میں اُن کو پنالٹی کک ملی جس پر سیسی نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا ۔

پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ برابر رہا، دوسرے ہاف میں بھی انگلش ٹیم نے اپنا دباؤ قائم رکھا اور آخری لمحات میں انگلش کھلاڑی ہیری کین نے ایک اور گول کرکے ٹیم کو فتح دلادی۔

مزید خبریں :