کراچی: نگران وزیراعظم کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس

نگران وزیراعظم ناصر الملک مختصر دورے پر کراچی پہنچے: فوٹو/ فائل

کراچی: نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک مختصر دورے پر کراچی پہنچے جہاں ائیر پورٹ پرگورنر سندھ محمد زبیر نے ان کا استقبال کیا جس کےبعد نگران وزیراعظم مزار قائد گئے اور بانی پاکستان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان اور گورنر محمد زبیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد نگران وزیراعظم گورنر ہاؤس پہنچےجہاں ان کی زیرصدارت امن وامان سےمتعلق اہم اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان، گورنر محمد زبیر، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

نگران وزیراعظم کو دوران اجلاس سندھ بالخصوص کراچی کی سیکیورٹی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جب کہ اس دوران آزادانہ، شفاف اور پر امن انتخابا ت کیلئے کیے گئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

مزید خبریں :