ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 34 کروڑ ڈالر کا اضافہ

مرکزی بینک کے ذخائر 20 کروڑ ڈالر اضافے سے 10 ارب 26 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ فوٹو: فائل

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 34 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 79 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے ذخائر 20 کروڑ ڈالر اضافے سے 10 ارب 26 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں جب کہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 14 کروڑ ڈالر اضافے سے 6 ارب 53 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں :