چاہتی ہوں دنیا خوبصورتی کے بجائے مجھے میرے کام سے پہچانے، مومنہ مستحسن

گلوکارہ مومنہ مستحسن—.فوٹو/ بشکریہ انسٹاگرام 

معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن چاہتی ہیں کہ دنیا انہیں خوبصورتی کے بجائے ان کے کام سے پہچانے۔

گلوکارہ نے بھارتی نیوز ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا،  ’مجھےمحسوس ہوتا ہے کہ ہر کوئی مجھے میری آواز کے بجائے میری خوبصورتی کی وجہ سے پسند کر رہا ہے، میں جہاں بھی جاؤں مجھے یہی سننے کو ملتا کہ ’ارے دیکھو کتنی پیاری لڑکی ہے‘ لیکن میں یہ نہیں چاہتی'۔

Make sincerity a key ingredient in everything you do

A post shared by Momina Mustehsan (@mominamustehsan) on


ان کا کہنا تھا، 'میں چاہتی تھی کہ  خوبصورت چہرے کے علاوہ بھی میری پہچان ہو جس کے لیے میں نے فیصلہ کیا کہ جب تک میں اپنے آپ کو ثابت نہیں کرلوں گی تب تک کوئی گانا ریکارڈ نہیں کروں گی'۔

گلوکارہ نے بتایا، 'میں نے تعلیم، صحت اور خاص طور پر پاکستان میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنا شروع کیا، جس کے بعد مجھے امریکی جریدے فوربز نے 30 انڈر 30 کی فہرست میں شامل کیا جس نے مجھے دوبارہ میوزک کی طرف لوٹنے کی راہ دکھائی'۔

انہوں نے بتایا کہ جس دن انہیں فوربز کی جانب سے کال موصول ہوئی، اُسی دن انہیں ’آیا نہ تو‘ گانے کے لیے بھی کال آئی، جس پر انہیں احساس ہوا کہ اب وہ اپنی ایک پہچان بنا چکی ہیں۔


واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی گلوکار ارجن کُننگو کے ساتھ مومنہ کا گانا ’آیا نہ تو‘ ریلیز کیا گیا، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

مومنہ مستحسن نے مزید بتایا کہ وہ رواں برس اپنے مزید گانے ریلیز کریں گی اور انہیں لگتا ہے کہ بطور گلوکار ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سماجی مسائل پر بات کریں اور اس کا عکس ان کے میوزک میں بھی دکھائی دے۔

مزید خبریں :