پاکستان نے مقامی وسائل سے سیٹلائٹ تیار کرلیا

— فوٹو: بشکریہ ترجمان دفتر خارجہ 

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مقامی وسائل سے سیٹلائٹ تیار کرلیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاک ٹیس ون اے نامی سیٹلائٹ آئندہ ماہ جولائی میں خلاء میں چھوڑا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کا وزن 285 کلو گرام ہے اور یہ 610 کلو میٹر کی بلندی پر مدار میں چکر لگائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ مقامی سطح پر تیار کردہ سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ کے لیے استعمال ہوگا اور یہ سیٹلائٹ زمین کے جغرافیہ، موسم، ماحول اور سائنسی تحقیق میں معاون ثابت ہوگا۔

مزید خبریں :