جاپان میں ٹاور نما شیوڈ آئسکریم کے چرچے

شیوڈ آئسکریم کو چہل قدمی کرتے ہوئے نہیں کھایا جاسکتا—۔ فوٹو/ بشکریہ سورا نیوز

جاپان میں شیوڈ (Shaved) آئسکریم عموماً ہر جگہ مل جاتی ہے لیکن ٹاور نما شیوڈ آئسکریم جاپان کے صرف ایک ریسٹورنٹ میں دستیاب ہے، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

ہیاکوشو ادون ریسٹورنٹ میں دستیاب یہ شیوڈ آئسکریم 634 ملی میٹر طویل ہوتی ہے، جسے ٹوکیو اسکائی ٹری کی طرز پر تیار کیا گیا ہے جو 634 میٹر طویل ہے۔

آئسکریم کے شوقین اسے چہل قدمی کرتے ہوئے نہیں کھا سکتے بلکہ اس کے لیے خصوصی طور پر کسی نشست کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔

اس آئسکریم میں مختلف قسم کے رنگین فلیورز کے سیرم اور کومیل کی کوٹنگ کی جاتی ہے جسے ایک بڑے کٹورے میں پیش کیا جاتا ہے۔

شیوڈ آئسکریم کو صرف برف سے بنایا جاتا ہے—.فوٹو/بشکریہ سورا نیوز

جاپان میں سب سے طویل شیوڈ آئسکریم موسم گرما کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی گئی تھی جس کو کھانے کے لیے لوگ دوڑے چلے آئے۔

دلسچپ بات یہ ہے کہ ٹاور نما شیوڈ آئسکریم کو اتنی مہارت سے سیٹ کیا جاتا ہے کہ یہ بہت دیر سے پگھلتی ہے۔

شیوڈ آئسکریم کو صرف برف سے تیار کیا جاتا ہے یعنی اس کا ٹاور برف کے چُورے سے بنایا جاتا ہے۔

تصویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ آئسکریم پاکستان میں مشہور گولے گنڈے کی طرح ہے، لیکن اس کو پیش کرنے کا انداز منفرد ہے۔ 

جہاں کچھ افراد مزیدار شیوڈ آئسکریم کو ٹاور کہہ رہے ہیں، وہیں کچھ کا کہنا ہے کہ اس پر دبئی کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کا ڈیزائن بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ کم قیمت میں دستیاب سب سے طویل آئسکریم ہے جسے اکیلے نہیں کھایا جا سکتا۔ 

 
شیوڈ آئسکریم 634 ملی میٹر طویل ہوتی ہے—. فوٹو/ بشکریہ سورا نیوز


مزید خبریں :