دنیا
Time 01 جولائی ، 2018

افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش دھماکا، 19 افراد ہلاک

افغان صدر اشرف غنی نے تھوڑی دیر قبل شہر میں اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کیا تھا — فوٹو: رائٹرز 

جلال آباد:افغانستان کے شہر جلال آباد میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

اطلاعات کے مطابق گورنر آفس کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

افغان حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے پولیس ڈسٹرکٹ ون کےعلاقے میں گورنر آفس کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔

سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو اداروں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال پہنچایا جب کہ دھماکے سے اطراف کی دکانوں، عمارتوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اطراف کے راستے بند کردیے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق خودکش بمبار نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے لیے جانے والے سکھ برادری کے وفد کو نشانہ بنایا۔

افغان صدر اشرف غنی نے تھوڑی دیر قبل شہر میں اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی جلال آباد میں گورنر ہاؤس کے قریب دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :