لاہور: سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق

آؤٹ فال روڈ سے 11 جون کو لیے گئے نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے، محکمہ صحت_ فوٹو/ فائل

لاہور: سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق آؤٹ فال روڈ سے 11 جون کو لیے گئے نمونوں میں پولیو کا وائرس پایا گیاہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد اجلاس طلب کرلیا ہے، وائرس کے خاتمے کے لیے جولائی اور اگست میں مہم چلائی جائے گی۔

مزید خبریں :