کاروبار
Time 04 جولائی ، 2018

’گزشتہ مالی سال جولائی سے جون تک مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.92 فیصد رہی‘

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کےمطابق گزشتہ مالی سال جولائی سے جون تک مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.92 فیصد رہی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی ادارہ شماریات کے حکام نےبتایاکہ جون 2018 میں مہنگائی مزید 0.57 بڑھی اور گزشتہ سال جون 2017 کی نسبت رواں برس کےجون میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 5.21 فیصد رہی، گزشتہ مالی سال جولائی سے جون تک مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.92 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کےمطابق ایک سال میں مٹی کا تیل 17.37 فی صد مہنگا ہوا، گزشتہ مالی سال میں پیٹرول 27، ڈیزل 30 اور گیس سلنڈر 24 فیصد مہنگا ہوا، گاڑیوں کاایندھن 11.19 فیصد اور ٹرانسپورٹ کے کرائے 8.11 فیصد بڑھے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے حکام نےبتایا کہ ایک سال کے دوران تعلیم 12 فی صد مہنگی ہوئی۔

مزید خبریں :