دنیا
Time 05 جولائی ، 2018

انڈونیشیا میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 34 افراد ہلاک

کشتی میں پانی بھرتا دیکھ کر کپتان نے رخ قریبی واقع سیلایار جزیرے کی جانب موڑ دیا اور دانستہ طور پر کشتی کو کم گہرے پانی کی طرف لے گیا— فوٹو: رائٹرز

انڈونیشیا میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 34 افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعہ انڈونیشیا کے جنوبی صوبے سولاویسی میں جزیرہ سیلایار کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی وجہ جہاز کے پورٹ سائیڈ پر لیکج تھی جس کی وجہ سے جہاز میں پانی بھرنا شروع ہوا۔

کشتی میں پانی بھرتا دیکھ کر کپتان نے رخ قریبی واقع سیلایار جزیرے کی جانب موڑ دیا اور کشتی کو کم گہرے پانی کی طرف لے گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بچایا جاسکے۔

کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر جبکہ گاڑیاں، بسیں اور ٹرک بھی لادے گئے تھے — فوٹو: رائٹرز

حادثے کے وقت کشتی میں گنجائش سے زیادہ 189 مسافر موجود تھے جبکہ اس کے علاوہ گاڑیاں، بسیں اور ٹرکس بھی اس میں لادے گئے تھے۔

امدادی کارکنوں نے 155 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا، خراب موسم اور بھپری لہروں کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

مزید خبریں :