ایپل کمپنی آئی فون کے رنگین ماڈلز بھی متعارف کرنے کو تیار؟

ایپل کمپنی  آئی فون  کے نئے ماڈلز جلد منفرد رنگوں میں متعارف کروائے گی—.فوٹو/بشکریہ ٹیک کرنچ

جدید دور میں کچھ صارفین ٹیکنالوجی میں بھی فیشن کو ترجیح دیتے ہیں اور ایسے صارفین کے لیے اطلاع ہے کہ جلد ہی ایپل کمپنی آئی فون کے نئے ماڈلز کو اضافی خصوصیات اور منفرد رنگوں کے ساتھ پیش کرنے والی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ نے ایک سپلائی چین رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ آئی فون کے تین نئے ماڈلز جلد متعارف کروائے جائیں گے۔

یہ تمام نئے ماڈلز اسٹائلش ہونے کے ساتھ پائیدار بھی ہوں گے جن میں پہلا 5.8 انچ آئی فون ایکس ہوگا جس کی قیمت کم ہوگی۔

دوسرا 6.5 انچ آئی فون ایکس پلس ہوگا جس میں او ایل ای ڈی کی اسکرین فراہم کی جائے گی۔

جب کہ تیسرا 6.1 انچ آئی فون ہوگا جس میں فیس آئی ڈی کا خصوصی فیچر شامل ہوگا اور یہ گرے، سفید، سرخ، نیلے اور نارنجی رنگ میں دستیاب ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فون مارکیٹ میں زیادہ تر سفید اور کالے رنگ کے ماڈلز متعارف ہوتے ہیں جن سے صارفین اب چھٹکارا چاہتے ہیں، اسی بات کے پیش نظر آئی فون کے نئے رنگین ماڈلز کی تیاری شروع کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :