پاکستان
Time 06 جولائی ، 2018

ایون فیلڈ ریفرنس ٹوئٹر پر دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

فوٹو:فائل

اسلام آباد: احتساب عدالت کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا گیا اور اس سے قبل ہی یہ ٹوئٹر پر دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ 

ایون فیلڈ ریفرنس کے نام ہیش ٹیگ دنیا بھر میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں صارفین فیصلے کا بے تابی سے انتظار اور اس میں تاخیر پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ 

اب تک ہزاروں افراد ایون فیلڈ ریفرنس پر اپنی ٹوئٹ کے ذریعے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں یہی نہیں فیصلے میں تاخیر نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ ٹرینڈز

کئی ٹوئٹر صارفین نے کئی سوالات اٹھائے تو کسی نے مختلف تصاویر کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

سدرہ بتول نامی ٹوئٹر صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک انسانی ڈھانچے کو ٹی وی کے سامنے بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی صبح سے۔۔۔ 
























مزید خبریں :