غلط معلومات پھیلانے والے 7 کروڑ سے زائد ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل، رپورٹ

رپورٹ کے مطابق حالیہ چند ماہ کے دوران ایک دن میں 10 لاکھ سے زائد ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں—.فائل فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے غلط معلومات پھیلانے والے 7 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس معطل کردیے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ٹوئٹر کمپنی نے 70 ملین (7 کروڑ) سے زائد اکاؤنٹس کو غلط معلومات پھیلانے کی بنا پر  رواں برس مئی اور جون سے معطل کیا ہوا ہے، جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ چند ماہ کے دوران ایک دن میں 10 لاکھ سے زائد ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ کوئی بھی صارف ٹوئٹر پر ایسا مواد پوسٹ نہ کرے، جس سے کسی کے جذبات مجروح ہوں یا ان کی معلومات کا غلط استعمال کیا جائے۔

تاہم ٹوئٹر کی جانب سے فی الحال اس رپورٹ پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیس بک ڈیٹا لیک اسکینڈل کے بعد سے تمام سوشل میڈیا ایپس پر صارفین کے ڈیٹا کی سیکورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔  

مزید خبریں :