پاکستان
Time 11 جولائی ، 2018

’دہشت گردوں کو شکست دیں گے‘، آرمی چیف کا ہارون بلور کی شہادت پر اظہار تعزیت


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےہارون بلور کی شہادت پر اظہار افسوس اور تعزیت کرتےہوئے کہا ہےکہ ہم رکنے والے نہیں دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔

گزشتہ رات پشاور کے علاقے یکہ توت میں خودکش حملہ آور نے عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں اے این پی امیدوار ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور شہید کے اہلخانہ سمیت اے این پی سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پرامن مستحکم پاکستان کے لیے کوشاں ہیں، ہم دشمن قوتوں کے گٹھ جوڑ سے لڑرہے ہیں جنہیں پرامن پاکستان ہضم نہیں ہوتا۔


پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھاکہ ہم رکنے والے نہیں، دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔

مزید خبریں :