ویڈیو ہسٹری کی پردہ داری کیلئے یوٹیوب میں ’اِن کوگنیٹو‘ موڈ شامل

رواں برس مارچ سے ہی یوٹیوب پر اِن کوگنیٹو فیچر آزمائشی مراحل میں تھا، جسے اب تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے—.فائل فوٹو

مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے صارفین کی ویڈیو ہسٹری کی پردہ داری کے لیے اپنی ایپ میں اِن کوگنیٹو (Incognito) موڈ متعارف کروا دیا۔

رواں برس مارچ سے ہی یوٹیوب پر اِن کوگنیٹو فیچر آزمائشی مراحل میں تھا، جسے اب تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق اِن کوگنیٹو موڈ کو فعال کرنے سے اُن تمام ویڈیوز کی سرچ ہسٹری چُھپ جائے گی، جو آرکائیو یا لائبریری فیچر میں محفوظ ہوں گی۔

یعنی اس موڈ کی مدد سے صارفین کو سہولت ہوگی کہ اگر کوئی دوسرا  شخص ان کا فون استعمال کر رہا ہو تو وہ لائبریری ویڈیوز کو نہیں دیکھ سکے گا۔

علاوہ ازیں سرچ بار میں بھی تلاش کی گئی ویڈیوز  نظر نہیں آئیں گی۔

اس موڈ کو فعال کرنے کے لیے دائیں جانب دیئے گئے مین مینیو (جہاں پروفائل تصویر نمایاں ہو) پر کلک کرکے وہاں موجود اِن کوگنیٹو آئیکون کو آن (on) کرنا ہوگا۔

جس کے بعد لائبریری یا آرکائیو ویڈیوز دکھائی نہیں دیں گی، یعنی صارف آف لائن شو ہوگا۔

ممکنہ طور پر کچھ دنوں میں  اِن کوگنیٹو موڈ میں ٹائمر کی سہولت بھی دستیاب ہوجائے گی، جس سے صارف 'آٹو ٹرن آف اور آن' کے دورانیے کا انتخاب کرسکے گا۔

مزید خبریں :