Can't connect right now! retry

پاکستان
12 جولائی ، 2018

الیکشن کمیشن کی پیمرا کو ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کی ہدایت

— فوٹو: جیو نیوز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان الیٹرونک اینڈ ریگولیرٹی اتھارٹی (پیمرا) کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ 

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے چلنے والے اشتہارات کے معاملے پر چیئرمین پیمرا اور دیگر حکام نے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا و ممبران کو بریفنگ دی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو حکم دیا کہ ٹی وی چینلز پر تشہیری مہم میں مخالف سیاسی جماعتوں کے لیے نازیبا زبان استعمال کی جارہی ہے، جن چینلز پر سیاسی جماعتوں کے ایسے اشتہار چل رہے ہیں انہیں شوکاز دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے پیمرا کو چینلز کے خلاف عام انتخابات کے موقع پر جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پیمرا رولز کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے۔ 

چیف الیکشن کمشنر نے پیمرا  کو تمام سیاسی جماعتوں کے اشتہارات کا مکمل تخمینہ لگانے اور اشتہارات کا ریکارڈ کمیشن کو مہیا کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے حکم پر پیمرا نے چینلز کو  وارننگ جاری کردی ہے اور کہا ہے کہ چینلز کوڈ آف کنڈکٹ کی پاسداری کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے مخالف سیاسی جماعت کے نازیبا اشتہار پر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM