لوڈ ویڈنگ ٹیزر: ’بچپن میں بڑے ہونے کا شوق، بڑے ہوکر شادی کا شوق‘

فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ رواں برس عید الضحی پر ریلیز ہوگی—.انسٹاگرام فوٹو

اگر آپ کو بھی بچپن میں بڑا ہونے کا شوق تھا اور بڑے ہوکر شادی کا شوق ہے تو یقیناً آپ کو بھی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ ضرور دیکھنی پڑے گی۔

فلم والا پکچر اور جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کا دوسرا اینیمیٹڈ ٹیزر جاری کردیا گیا، جس نے فلم بینوں کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ بڑے ہو کر جب شادی کا شوق ہوتا ہے تو ضروری نہیں کہ سب کا یہ شوق پورا ہو، کچھ لوگوں پر اتنا 'لوڈ' ہوتا ہے کہ وہ اس میں دب کر رہ جاتے ہیں۔

یہ ٹیزر فلم کے مرکزی اداکار فہد مصطفی نے ٹوئٹر پر شیئر کیا اور ساتھ میں لکھا، ’فلم بنانا بھی ہمیں آتا اور تڑپانا بھی آتا ہے‘۔

سپر ہٹ فلم ’ایکٹر اِن لا‘ اور ’نامعلوم افراد‘ کی پسندیدہ جوڑی یعنی فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات ’لوڈ ویڈنگ‘ میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے۔



واضح رہے کہ پاکستانی فلموں کی تاریخ میں پہلی بار کسی فلم کا اینیمیٹڈ ٹیزر ریلیز ہوا ہے، جس نے دھوم مچادی ہے۔

فلم کے پہلے ہی ٹیزر نے ہی اس بات کو واضح کردیا تھا کہ فلم کے مرکزی اداکار فہد مصطفی کو شادی کرنے کا شوق ہے جس کے لیے وہ اپنی والدہ پر زور ڈال رہے ہیں۔


فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہے جس میں پنجابی مزاح کا تڑکا بھی شامل ہے۔

لوڈ ویڈنگ کا ٹریلر بھی جلد ریلیز کیا جائے گا جب کہ فلم رواں برس عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ 

مزید خبریں :