پاکستان
Time 13 جولائی ، 2018

مجرم اعظم آگئے اب 300 ارب روپے واپس کر دیں: عمران خان

 
— فوٹو:فائل 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مجرم اعظم آگئے ہیں، میاں صاحب اب 300 ارب روپے واپس کر دیں۔

اسلام آباد کے علاقے کراچی کمپنی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تبدیلی آگئی ہے جو تبدیلی رہ گئی وہ 25 جولائی کو آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ کرپشن پر قابو پانے کے لیے نیب کو مضبوط اور ٹیکس چوروں کو ایف آئی  اے اور نیب کےحوالے کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ 8 ہزار ارب روپے پاکستان کے خزانے میں اکٹھا کرکے دکھائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ان کی حکموت نے تعلیم اور صحت کے لیے جو کام کیے وہ ملک بھر میں کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کے پی میں کرپشن اور سفارش ختم کی۔ 

پی ٹی آئی چیئرمین کا نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق کہنا تھا کہ ’مجرم اعظم‘ آگئے ہیں لہذا اب میاں صاحب 300 ارب روپے واپس کردیں۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ قوم کو قسمت بدلنے کا موقع بار بار نہیں دیتا کیوں کہ پہلے ایک جاتا تھا  تو دوسرا آجاتا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن سے لاہور پہنچے ہیں جہاں نیب نے انہیں باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔ 

مزید خبریں :