دنیا
Time 14 جولائی ، 2018

جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکہ برطانیہ کو کنفیوژ کردیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکہ برطانیہ کو بھی کنفیوژ کردیا—.فوٹو/ بشکریہ ٹوئٹر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اِن دنوں برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر ہیں اور لندن میں منعقد گارڈ آف آنر کی تقریب میں انہوں نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو کنفیوژ کردیا۔

گارڈ آف آنر کی تقریب میں شرکت کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ خود تو اپنی ہی دھن میں آگے بڑھ گئے، لیکن ان کے پیچھے آنے والی ملکہ برطانیہ کچھ کشمکش کا شکار ہوگئیں۔

ملکہ کبھی اِدھر کبھی اُدھر مڑتی رہیں، شاید انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ دائیں جانب نکلیں یا بائیں جانب اور اسی کنفیوژن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آپ بھی دیکھیے۔









صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ برطانیہ کے دوران وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کریں گے جس کے دوران 2019 میں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد امریکا سے تجارتی امور پر بات چیت ہوگی۔ 

تاہم ٹرمپ کے اس دورے کے موقع پر برطانوی عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :