کاروبار
Time 14 جولائی ، 2018

ہماری آمدنی اور اخراجات میں بہت بڑا فرق ہے: نگران وزیر خزانہ

اس سال معاشی نمو 5.8 رہنے کی توقع ہے: نگران وزیر خزانہ_ فوٹو/ فائل

کراچی: نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہےکہ ہماری آمدنی اور اخراجات میں بہت بڑا فرق ہے اور ہم اپنی ضرورت سے زیادہ خرچ کررہے ہیں۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور اس موقع پر سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاشی نمو اس سال 5.8 رہنے کی توقع ہے، زرعی، صنعتی اور خدمات کے شعبے ترقی کررہے ہیں، انویسمنٹ طلب 15.6 فیصد ہے لہٰذا اسے دُگنا ہونا چاہیے۔

انہوں نےکہا کہ دہرے خسارے کا قلیل مدتی حل نکالا جاتاہے، مستقل حل نہیں نکالا جاتا، ہم اپنی ضرورت سے زیادہ خرچ کررہے ہیں، سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹ نہیں بڑھ رہی ہے، ہمیں سرمایہ کاروں کو اعتماد دینا ہے۔

نگران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آبادی کا بہت کم حصہ ٹیکس ادا کرتا ہے، آمدنی اور اخراجات میں بہت بڑا فرق ہے،ہمیں 6 مہینوں کے زرمبادلہ ذخائر سے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی توقعات بڑھیں ہیں اسے شرح سود بڑھیں گے، عالمی مارکیٹس سے بھی مسائل منتقل ہوں گے۔

مزید خبریں :