کاروبار
Time 16 جولائی ، 2018

ڈالر کی بلند ترین سطح: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے: فوٹو/ فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 605 پوائنٹس کی کے ساتھ بند ہوا۔

انٹر بینک میں پیسے کی قدر میں کمی اور ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح کے بعد سرمایہ کار بھی بے یقینی کی کیفیت میں نظر آئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی بلند ترین سطح کے باعث 100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

مارکیٹ میں شدید مندی اور پوائنٹس کی کمی سے ہنڈرڈ انڈیکس پہلے سیشن میں 39 ہزار 500 کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 605 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 39 ہزار 665 پر بند ہوا۔

مزید خبریں :