دنیا
Time 17 جولائی ، 2018

افغانستان میں داعش کا حملہ، طالبان کمانڈر سمیت 20 ہلاک

جاں بحق افراد میں مقامی طالبان کمانڈر سمیت 15 جنگجو شامل ہیں، ترجمان گورنر ہاؤس — فوٹو:فائل 

افغان صوبے سرپل میں شدت پسند تنظیم داعش کے حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کے شمالی صوبے سرپل کے ضلع سید میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خودکش بمباروں نے مقامی طالبان کمانڈر کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

فائرنگ اور خودکش دھماکے کے نتیجے میں طالبان کے مقامی کمانڈر سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں مقامی طالبان کمانڈر سمیت 15 جنگجو شامل ہیں۔

صوبے کے پولیس چیف کے مطابق ملک کے شمالی علاقے میں حالیہ دنوں میں طالبان اور داعش کے درمیان خطرناک جنگیں ہوئی ہیں جس میں دونوں باغی گروپوں کے 100 سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشہ ماہ بھی افغان صوبے ننگرہار میں افغان سیکیورٹی اہلکاروں اور طالبان کی عید ملن پارٹی کے دوران دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوئے تھے اور دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔ 

مزید خبریں :