پاکستان
Time 18 جولائی ، 2018

پی ایس 16 سے تحریک انصاف کے رہنما محمد علی کی نااہلی کا فیصلہ برقرار

قمبر شہداد کوٹ سے تحریک انصاف کے امیدوار محمد علی اثاثوں سے متعلق وضاحت نہیں دے سکے، سپریم کورٹ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 16 قمبر شہداد کوٹ سے تحریک انصاف کے رہنما محمد علی کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما محمد علی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ پی ایس 16 قمبر شہداد کوٹ سے امیدوار محمد علی اثاثوں سے متعلق وضاحت نہیں دے سکے۔

سپرہم کورٹ نے محمد علی کی نااہلی کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے اثاثے چھپانے کے الزام میں پی ٹی آئی کے محمد علی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

مزید خبریں :