پاکستان
Time 20 جولائی ، 2018

’عمران، بلاول، اسفند یار، فضل الرحمان، اکرم درانی اور آفتاب شیرپاؤ کو خطرات‘


اسلام آباد: نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے سیاسی قیادت کو لاحق خطرات سے آگاہ کردیا۔

جیونیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں اعظم خان نے کہا کہ اسفند یار ولی خان، بلاول بھٹو، اکرم درانی، آفتاب شیرپاؤ، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کو خطرات ہیں۔ 

انہوں نےبتایا کہ نظریاتی بنیادوں پر بطور جماعت اے این پی اور پیپلز پارٹی کو خطرہ ہے۔ 

پروگرام جرگہ ہفتہ کی شب دس بجکر پانچ منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے خصوصی اجلاس میں نیکٹا کے سربراہ ڈاکٹر سلیمان نے بھی اس بات کا انکشاف کیا کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کو خطرات ہیں۔

مزید خبریں :