پاکستان
Time 21 جولائی ، 2018

پنجاب رینجرز کا مختلف شہروں میں سرچ آپریشن، کئی مشتبہ افراد زیر حراست

پنجاب رینجرز نے مختلف شہروں میں سرچ آپریشنز کیے: فوٹو / فائل

راولپنڈی: پنجاب رینجرز نے مختلف شہروں میں سرچ آپریشنز کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجاب رینجرز نے خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر کئی شہروں میں سرچ آپریشنز کیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن اٹک، سیالکوٹ، لاہور، قصور، فیصل آباد، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں کیے گئے جن میں سے غیر قانونی اسحلہ برآمد اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

مزید خبریں :