کھیل
Time 21 جولائی ، 2018

چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم

کھلاڑیوں کو سمجھایا ہے کہ پیسے پر نہیں جیت پر توجہ دیں، رولینٹ آلٹمنز ہیڈ کوچ —.فائل فوٹو

کراچی: قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنز نے چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کاردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں گول کیپر کو واپس بلانے کا فیصلہ میرا تھا، ہاکی چیمئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف شکست پر افسوس ہوا، ایونٹ میں وہ غلطیاں کی گئیں جو نہیں ہونی چاہیے تھیں۔

انہوں نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دی جارہی ہے جس میں بہتری آئی ہے اور آگے کھیل میں بھی نکھار آئے گا۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو سمجھایا ہے کہ پیسے پر نہیں جیت پر توجہ دیں۔ 

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم ان دنوں ایشین گیمزکی تیاری کے لیے اصلاح الدین اکیڈمی میں ٹریننگ کر رہی ہے جہاں کھیل کی بنیادی سہولتیں بھی حاصل نہیں۔ 

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں کوئی پریشانی نہیں ، صرف اپنی تنخواہوں کی فکر ہے وہ آجائے گی تو سارے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔   

مزید خبریں :