پاکستان
Time 21 جولائی ، 2018

اڈیالہ جیل جانےکے بعد مریم نواز کا پہلا پیغام سامنے آگیا


اڈیالہ جیل جانےکے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا سوشل میڈیا پر پہلا پیغام سامنے آگیا۔

یہ پیغام سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا ہے۔

مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے بیان میں فیض احمد فیض کا قطع لکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس اکاؤنٹ سے مریم نواز کی جانب سے آخری ٹوئٹ 13 جولائی کو کیا گیا تھا اور اسی روز مریم نواز اور ان کے والد نواز شریف کو لندن سے لاہور واپس آنے پر حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ احتساب عدالت نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی ہے اور تینوں شخصیات اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

مزید خبریں :