پاکستان
Time 22 جولائی ، 2018

ایفی ڈرین کیس: ٹائمنگ بتا رہی ہے فیصلہ نا انصافی پر مبنی ہے، شہباز شریف


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے حنیف عباسی کو عمر قید سزا سنانے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائمنگ بتا رہی ہے کہ فیصلہ نا انصافی پر مبنی ہے۔

میاں شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان کی عدالتوں میں ہزاروں کیس مکمل ثبوتوں کے ساتھ زیر التوا ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کے امیدواران کے مقدمات کے فیصلوں میں خاص تیزی دکھا ئی جا رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی کا فیصلہ انصاف کے اصولوں پر مبنی نہیں،عین انتخابات سے چند دن قبل آدھی رات کو اس قدر عجلت میں فیصلہ سنانا ہی ساری کہانی بیان کر رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پہلے میاں نوازشریف مریم نواز کو انتخابات سے قبل سزا سنائی گئی اور اب حنیف عباسی کو سزا سنا دی گئی ہے جبکہ میاں نوازشریف اور مریم نواز کی اپیلوں کو انتخابات کے بعد تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں مسلم لیگ کے تمام امیدواروں، کارکنان اور ووٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہہ وہ ان مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے 25 جولائی کو باہر نکلیں شیر پر مہر لگائیں اور ووٹ کی طاقت سے ان سب ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دیں۔

مزید خبریں :