دنیا
Time 22 جولائی ، 2018

افغانستان میں نائب صدر کے قافلے پر خود کش حملہ، 14 افراد ہلاک

افغان سیکیورٹی اہلکار بکتر بند کے ہابر الرٹ کھڑے ہیں۔ فوٹو: فائل

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نائب صدر رشید دوستم کے قافلے پر خود کش حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ افغانستان کے نائب صدر رشید دوستم کے خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے وطن واپس پہنچنے پر ہوا۔

رشید دوستم گزشتہ برس مئی میں خود ساختہ طور پر جلاوطن ہو کر ترکی چلے گئے تھے۔

افغانستان کے نائب صدر رشید دوستم کی ایک فائل فوٹو

کابل پولیس ترجمان کے مطابق دھماکہ حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پر ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگ رشید دوستم کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے۔

رشید دوستم کے ترجمان بشیر احمد ترنج کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں رشید دوستم کے استقبال کے لیے آئی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم بکتر بند گاڑی میں ہونے کی وجہ سے افغانستان کے نائب صدر محفوظ رہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے خود کش حملے میں 14 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :