پاکستان
Time 23 جولائی ، 2018

مرکز اور پنجاب میں ن لیگ کی جیت یقینی ہے، شہباز شریف

ڈیرہ غازی خان میں شہباز شریف کا جلسے سے خطاب

Posted by Geo News Urdu on Monday, July 23, 2018


ڈی جی خان: مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام تر زیادتیوں کےباوجود ن لیگ الیکشن جیت رہی ہے، مرکز اور پنجاب میں ن لیگ کی جیت یقینی ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک سے اندھیرے ختم کئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کی پارٹی نے ڈی جی خان میں میڈیکل کالج، دانش اسکول اور کیڈٹ کالج دیے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ موقع ملا تو ڈی جی خان کو لاہور بناؤں گا۔

دوسری جانب شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں منظور چنگوانی مرحوم کے گھر آئے اور ان کے انتقال پر اہل خانہ سےتعزیت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ہر ورکر پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، منظور چنگوانی کی مسلم لیگ (ن) کے لیے نا قابل فراموش خدمات ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ منظور چنگوانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

مزید خبریں :