کاروبار
Time 23 جولائی ، 2018

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس منفی رہا

انتخابات سے پہلے سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں: فوٹو/ فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس 757 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔

ملک میں انتخابات کے ماحول کا اثر کاروبار پر بھی پڑرہا ہے اور انتخابات سے پہلے سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی منفی رجحان دیکھا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 572 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سے انڈیکس 40 ہزار 678 پر ریکارڈ کیا گیا۔

دیکھتے ہی دیکھتے انڈیکس میں مزید کمی آئی اور ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 721 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 500 کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس زیادہ سے زیادہ 41 ہزار 221 اور کم سے کم 40 ہزار 418 کی سطح پر گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 757 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 463 پر بندہوا۔

مزید خبریں :