پاکستان
Time 23 جولائی ، 2018

صدرممنون حسین کا نوازشریف کی خرابی صحت سے متعلق خبروں پر اظہار تشویش

سابق ممنون حسین نے نگران وزیراعظم کو علاج معالجےکی تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ فوٹو: فائل

صدر ممنون حسین نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صحت خراب ہونے سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے نگران وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کو ٹیلی فون کر کے نواز شریف کا مکمل علاج یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

سابق ممنون حسین نے نگران وزیراعظم کو علاج معالجےکی تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھی صدر ممنون حسین کو ٹیلی فون کر کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی خراب صحت پر تشویش کا اظہار کیا۔

راجہ فاروق حیدر نے صدر مملکت سے کہا کہ نواز شریف کی طبعیت رات سےخراب ہے لیکن کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار نگران حکومت ہو گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے ان کا طبی معائنہ بھی کیا تھا۔

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی گردے فیل ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اگر نواز شریف کی طبیعت میں بہتری نہ آئی تو ان کے دل کا مرض بڑھ سکتا ہے۔

لیکن ڈاکٹرز کی تجویز کے باوجود نواز شریف نے اسپتال منتقل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

مزید خبریں :