پاکستان
Time 24 جولائی ، 2018

نواز شریف پر ڈیل کا الزام لگانا شرمناک ہے، مریم اورنگزیب

جھوٹی خبریں انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، تمام منفی خبروں کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان ن لیگ

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزيب کا کہنا ہے کہ نواز شریف پر ڈیل کا الزام لگانا شرمناک ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بعض چینلز پر جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں کہ نواز شریف ڈیل کرنے جارہے ہیں اور سابق وزیراعظم پر یہ الزام لگانا شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبریں انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے چلنے والی ڈیل سمیت تمام منفی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ڈیل کی جھوٹی خبروں کا مقصد الیکشن کے موقع پر پارٹی ووٹرز کو پریشان کرنا ہے۔

خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں قید کی سزائیں کاٹ رہے ہیں۔

مزید خبریں :