کھیل
Time 31 جولائی ، 2018

نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی


آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے ٹیم پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی۔

چیئرمین نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کرس مولر کے مطابق سیکیورٹی رپورٹ کی بنیاد پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج رہے اور اسی رپورٹ نے انہیں پاکستان میں سیریز کھیلنے سے روکا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ رواں سال اکتوبر میں نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش کی تھی تاہم نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد پاکستان متحدہ عرب امارات میں کیویز ٹیم کی میزبانی کرےگا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیوچر ٹور پروگرام کے تحت رواں سال اکتوبر سے دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز، 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز شیڈول ہے۔

مزید خبریں :