کیا 'ہینڈسم' عمران خان، جسٹن ٹروڈو کو پیچھے چھوڑ دیں گے؟

عمران خان کے دیوانوں نے ابھی سے سوشل میڈیا پر ان کا اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا موازنہ شروع کردیا ہے—.فائل فوٹو

حالیہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی واضح برتری کے بعد بظاہر پارٹی چیئرمین عمران خان ملک کے نئے وزیراعظم بنتے نظر آرہے ہیں۔ اب کپتان کی سیاسی کامیابیاں تو ایک طرف لیکن سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بھی بحث چھڑ چکی ہے کہ کیا وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان ہینڈسم اور وجہیہ ہونے کے معاملے میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو پیچھے چھوڑ دیں گے؟

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ملکی سربراہان کی شخصیت کی ریٹنگ کرنے والی ایک ویب سائٹ 'ہوٹسٹ ہیڈز آف اسٹیٹ'کے مطابق اس وقت جسٹن ٹروڈو سب سے زیادہ ہینڈسم وزیراعظم ہیں، ان کے بعد دوسرے نمبر پر اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز جبکہ بھوٹان کے شہنشاہ جگمے کو وجیہہ ترین سربراہان مملکت کی فہرست میں تیسرے نمبر پر شامل کیا گیا ہے۔

اگرچہ ابھی تک وزارت عظمیٰ کا فیصلہ نہیں ہوا، لیکن کپتان کے دیوانوں نے انتخابات کے اگلے ہی روز سوشل میڈیا پر یہ اعلان کردیا کہ 'اب ہمارا وزیراعظم بھی دنیا کا سب سے ہینڈسم وزیراعظم ہوگا'۔

ایک صارف نے عمران خان کا کینیڈا کے وزیراعظم سے موازنہ کرتے ہوئے لکھا، 'جسٹن ٹروڈو کو بھول جائیں! پیش خدمت ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سب سے ہینڈسم وزیراعظم عمران خان‘۔










ایک صارف نے جسٹن ٹروڈو کی ایک ٹوئیٹ کے جواب میں انہیں مخاطب کرکے لکھا، 'ڈیئر ٹروڈو میرے وزیراعظم عمران خان سے ملیں۔ شرمائیں مت لیکن یہ آپ سے زیادہ ہینڈسم ہیں‘۔















اسی طرح ایک اور صارف نے جسٹن ٹروڈو اور عمران خان کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور لکھا، ’آخرکار اب ہمارے وزیراعظم عمران خان دنیا کے سب سے ہینڈسم، ڈیشنگ اور کُول وزیراعظم ہیں‘۔

انہوں نے مزید لکھا، ’پیارے کینیڈا معاف کرنا، ہم نے آپ کو ہرا دیا‘۔   










یہ ساری باتیں تو ایک طرف، لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد دنیا کے وجیہہ ترین سربراہان مملکت کی ریٹنگ میں سرِفہرست آسکیں گے یا نہیں۔

مزید خبریں :