’بھارت کا ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں جانے نہیں دیا جارہا‘

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی ہفتہ وار بریفنگ: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہےکہ بھارت کا ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں جانے نہیں دیا جارہا۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور افغان مسئلے کے حل کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور روس کے دفاعی تعلقات بھی بڑھ رہے ہیں اور دونوں ممالک دفاعی معاملات میں فروغ کے لیے بھی کام کریں گے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں جانے نہیں دیا جارہا جبکہ بھارت میں بھی اقلیتوں بالخصوص مسلم اقلیت سے ناروا سلوک جاری ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ بھارت اب تک 1400 سے زائد سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے اور  بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30 شہری بھی شہید ہوچکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے عمران خان اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی ملاقات پر لاعلمی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :