پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں 180 ارکان کی حمایت، پنجاب میں حتمی اکثریت کا دعویٰ


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں 180 ارکان اور پنجاب میں حتمی اکثریت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو 180 اراکین کی حمایت حاصل ہے لہٰذا عمران خان پہلے راؤنڈ میں ہی وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے جب کہ پنجاب میں ہمارے اراکین کی تعداد 186 تک پہنچ چکی ہے اور ہمیں حتمی اکثریت حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا نگرآں حکومت کا کام ہے، اجلاس 13 اگست کوبلانے کے لیے سمری بھجوائی گئی ہے، عمران خان حلف 16،15 یا 17 اگست کو اٹھا سکتے ہیں اور وہ بطور وزیراعظم کہاں رہیں گے اس پر مشاورت ہورہی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کراچی میں تحریک انصاف کو مینڈیٹ ملا ہے، شہر کے لیے بڑے منصوبے لے کر آرہے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ آج سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، عمران خان نے پی ٹی آئی سندھ کے رہنماؤں کو اندرون سندھ پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :