Can't connect right now! retry

پاکستان
10 اگست ، 2018

بھارتی ہائی کمشنر کی عمران خان سے ملاقات، کرکٹ ٹیم کی جانب سے بیٹ کا تحفہ

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو بھارتی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا — 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے ملاقات کی۔

بنی گالا میں ہونے والی ملاقات میں بھارتی ہائی کمشنر نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں بھارتی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔

عمران خان اور اجے بساریہ کی ملاقات میں پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی موجود تھے۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عمران خان کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ سارک سربراہ اجلاس جلد اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چیئرمین تحریک انصاف کے مابین ٹیلیفونک گفتگو سے امید نے جنم لیا ہے، بھارت پر امید ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مثبت ڈگر پر چل نکلیں گے۔

بھارتی ہائی کمشنر نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخطوں والا ’بلا‘ تحفے میں پیش کیا۔

یاد رہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد سے کئی ممالک کے سفیر بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کرچکے ہیں جس میں سعودی عرب، امریکا، چین اور ایران کے سفیر شامل ہیں۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM