Can't connect right now! retry

پاکستان
11 اگست ، 2018

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کی صبح 10 بجے طلب


لاہور: گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب کرلیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے گورنر پنجاب کو سمری ارسال کی تھی جس میں اجلاس 15 اگست کو بلانے کی سفارش کی گئی تھی۔

جیونیوز کےمطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

نگران صوبائی وزیر قانون ضیاء رضوی کا کہناہےکہ 15 اگست کو صرف نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جب کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 16 اگست کو خفیہ رائے شماری سے ہوگا جس کے بعد وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے اور اس نے حکومت بنانے کے لیے عددی اکثریت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم عمران خان کی جانب سے اب تک کسی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد نہیں کیا گیا ہے البتہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو ایک بار پھر اس منصب کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔


Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM