آرمی چیف سے چینی جنرل کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال


چین کی پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے سربراہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کر کے علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چین کی پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے سربراہ جنرل وینگ ننگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل وینگ ننگ نے ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چین کی پیپلز آرمڈ پولیس کے کمانڈر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

جنرل وینگ ننگ نے دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی، سیکیورٹی ٹریننگ اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی دلچسپی ظاہر کی۔

مزید خبریں :