گوگل بھی پاکستانیوں کے جشن آزادی میں شریک


آج دنیا بھر میں موجود پاکستانی ملک کا 72واں یومِ آزادی منا رہے ہیں۔ اس موقع پر جہاں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، وہیں معروف سرچ انجن گوگل بھی اس جشن میں شریک ہوا اور اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کر دیا۔

گوگل کے مرکزی صفحے پر موجود ڈوڈل پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہراتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

اس ڈوڈل پر کلک کرتے ہی پاکستان کے حوالے سے مختلف مضامین، تصاویر اور ویڈیوز سامنے آجاتی ہیں۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ گوگل نے پاکستان کے کسی تہوار کے موقع پر ڈوڈل بنایا ہو، گزشتہ برس بھی گوگل نے یوم آزادی پاکستان پر ایک خوبصورت ڈوڈل تخلیق کیا تھا۔

2017 میں گوگل کی جانب سے تخلیق کیا گیا ڈوڈل—۔فائل فوٹو

جبکہ 2016 میں بھی گوگل نے یوم پاکستان کے موقع پر خوبصورت ڈوڈل پاکستان کے نام کیا تھا۔

2016 میں گوگل کی جانب سے تخلیق کیا گیا ڈوڈل—۔فائل فوٹو


مزید خبریں :