وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر محمد بخش مہر نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشیر محمد بخش مہر نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں اور کروڑوں روپے مالیت کی بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی پر مزار قائد پہنچے۔

وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی نئی کابینہ کے 8 وزراء اور 2 مشیروں نے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھایا جس کے بعد وزیر اعلیٰ کابینہ کے ساتھ مزار قائد پہنچے جہاں انہوں نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور دعا کی۔

اس دوران مراد علی شاہ کے مشیر محمد بخش مہر قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مزار قائد پہنچے جہاں ان کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑی بغیر نمبر پلیٹ کے تھی۔

لگژری گاڑی کے آگے اور پیچھے کوئی نمبر پلیٹ نہیں تھی اور نہ ہی کسی پولیس اہلکار نے محمد بخش مہر کو روکنے کی کوشش کی۔

محمد بخش مہر کے ترجمان کی وضاحت

محمد بخش مہر کے ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہنا ہے کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ دوران سفر گرگئی تھی جس پر ڈرائیور نے نمبر پلیٹ نصب کرنے کے بجائے گاڑی میں رکھ لی تھی۔

ترجمان کے مطابق سردار محمد بخش مہر قانون پسند شہری ہیں لہٰذا سفر ختم ہونے پر ڈرائیور نے گاڑی کی نمبر پلیٹ فوری لگا دی تھی۔

مزید خبریں :