شہبازشریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے ہونے والے الیکشن میں عمران خان کے مقابلے میں شکست ہوئی تھی۔ فوٹو: فائل/فیس بک

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں امور چلانے کے قواعد و ضوابط کے مطابق شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کی بطور قائد حزب اختلاف تعیناتی کا اطلاق 20 اگست 2018 سے ہو گا۔

خیال رہے کہ 17 اگست کو اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں عمران خان کو قائد ایوان منتخب کیا گیا تھا جب کہ ان کے مد مقابل امیدوار مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف تھے جو 96 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

مزید خبریں :