Can't connect right now! retry

دلچسپ و عجیب
14 ستمبر ، 2018

جب دنیا کا امیر ترین شخص بورڈ میٹنگ میں پاجامہ پہن کر شریک ہوا

ایمازون کے سی ای او جیف بیزوس نے حالیہ بورڈ میٹنگ میں نیلے رنگ کے پاجامہ سوٹ میں شرکت کی—۔فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا

جب دنیا کا کوئی امیر ترین شخص بورڈ میٹنگ میں پاجامہ سوٹ پہن کر شرکت کرے تو یقیناً تمام شرکاء کی نظریں اسی کی جانب مرکوز ہوجائیں گی، ایمازون کمپنی کے سی ای او جیف بیزوس نے بھی حال ہی میں یہی حرکت کی، لیکن اس کے پیچھے ایک اہم پیغام چھپا تھا۔

جیف بیزوس نے بدھ کے روز بورڈ میٹنگ میں نیلے رنگ کے پاجامہ سوٹ میں شرکت کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بعد ازاں انہوں نے انسٹاگرام پر نائٹ سوٹ میں بورڈ میٹنگ میں شرکت کی چند تصاویر شیئر کیں اور اس لباس کا انتخاب کرنے کی وضاحت دی۔

جیف بیزوس نے بتایا کہ ماہ ستمبر بچپن کے کینسر سے متعلق شعور اجاگر کرنے کا مہینہ ہے اور ہر سال ایمازون،  بچپن کے کینسر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے امریکی چائلڈ ہوڈ کینسر تنظیم کے ساتھ اشتراک کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا میں 4 سے 14 سال کے درمیان ہونے والی اموات کی دوسری بڑی وجہ بچپن میں کینسر ہونا ہے۔

جیف بیزوس نے لکھا کہ آج دنیا بھر میں ایمازون سے منسلک افراد پاجامہ سوٹ پہن کر کام کریں اور کینسر سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے مشن کا حصہ بنیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ گو گولڈ باکسز کے ذریعے بھی بچپن کے کینسر کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہے ہیں جو سمتبر کے دوران موصول ہوسکے گا۔

آخر میں جیف بیزوس نے لکھا کہ اس سے پہلے انہوں نے کبھی بھی اپنے آپ کو پرسکون محسوس نہیں کیا جتنا، آج کی بورڈ میٹنگ میں وہ خود کو محسوس کر رہے ہیں۔
















دوسری جانب امریکی چائلڈ ہوڈ کینسر تنظیم کے مطابق پیجامن (PJammin) مہم کا مقصد اُن ہزاروں بچوں کا دکھ بانٹنا ہے جو کینسر کے علاج کے دوران طویل عرصے تک پاجامہ پہننے پر مجبور ہوتے ہیں۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM