دنیا
Time 14 ستمبر ، 2018

افغانستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران 67 شرپسند ہلاک

 فضائیہ نے شرپسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا: فوٹو/ بشکریہ طلوع نیوز ویب سائٹ

کابل: افغان فورسز کے ملک بھر میں آپریشن کے نتیجے میں 67 شرپسند ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ ملکی فضائیہ اور نیشنل ڈیفنس سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کے مختلف حصوں میں 24 گھنٹوں کے دوران آپریشن کیے جن میں 67 شرپسند ہلاک ہوگئے۔

وزارت دفاع کے حکام کا بتاناہےکہ آپریشن ننگرہار، غزنی، پکتیا، لوگر، قندھار، بدگیس، فریاب، بغلان، بلخ اور ہلمند میں کیے گئے جس میں فضائیہ اور نیشنل ڈیفنس فورسز کے ساتھ کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق فضائیہ نے شرپسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور کئی ٹھکانے تباہ کردیئے جب کہ آپریشن کے دوران 28 شرپسند زخمی بھی ہوئے۔

مزید خبریں :