پاکستان
Time 15 ستمبر ، 2018

پی آئی اے پرواز میں کپتان اور فلائٹ اسٹیورڈ کے درمیان جھگڑا، مسافر رُل گئے

طیارے کے کپتان نے فلائٹ اسٹیورڈ پر الزام لگایا کہ اسٹیورڈ لندن پرواز اسمگلنگ کیس میں ملوث رہا ہے، اسی لیے وہ ساتھ لے کر نہیں جائیں گے — فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب 

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی لندن جانے والی پرواز کپتان اور اسٹیورڈ کے درمیان جھگڑے کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کو لاہور سے لندن روانہ ہونا تھا لیکن جہاز کے کپتان اور فلائٹ اسٹیورڈ کے درمیان جھگڑ ہوگیا۔

 کپتان نے فلائٹ اسٹیورڈ کو طیارے میں سوار کرنے سے انکار کردیا اور الزام لگایا کہ اسٹیورڈ لندن پرواز اسمگلنگ کیس میں ملوث رہا ہے، اس لیے اسے ساتھ لے کر نہیں جاؤں گا۔

کپتان کے فیصلے کے خلاف دیگر عملے نے احتجاج کیا اور پرواز پر جانے سے انکار کیا جس کے باعث پرواز 3 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی۔

جہاز کے کپتان اور عملے کے جھگڑے میں مسافر بھی رل گئے اور پرواز کی تاخیر پر مسافروں نے طیارے میں شدید احتجاج کیا جس پر پی آئی اے حکام نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

مزید خبریں :