پاکستان
Time 15 ستمبر ، 2018

راولپنڈی: پولیس اہلکاروں کی شعبدہ بازیوں کا فائدہ اٹھاکر کر ملزم فرار


راولپنڈی میں پولیس کے اناڑی پن کے نتیجے میں گرفتار ملزم آسانی سے بھاگ نکلا جبکہ ہیڈ کانسٹیبل ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنوانے میں مصروف رہا۔

یہ کارنامہ انجام دیا ہے راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کے ہیڈ کانسٹیبل نے جو موبائل چوری کے ملزمان کی گرفتاری کے بعد فخر سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔

ہیڈکانسٹیبل نے گرفتار ملزمان کو قابو کرنے سے پہلے ہی وڈیو بنوانے کا شوق پورا کرنا شروع کردیا اور خود کو دبنگ ظاہر کرنے کے لیے بلا ضرورت ہوائی فائرنگ بھی کر ڈالی۔

اس حوالے سے منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کہ پیدل ملزم کو دو دو اہلکاروں نے دبوچا ہوا ہے اور جس ملزم کے پاس موٹر سائیکل ہے اسے آزاد چھوڑ رکھا ہے اور ہیڈ کانسٹیبل صاحب وڈیو بنوانے اور ہوائی فائرنگ میں مصروف ہیں۔

شاید ملزم نے بھی راولپنڈی پولیس کے اسی اناڑی پن کو بھانپا اور بھاگ کھڑا ہوا، یہاں پولیس نے ایک بار پھر اناڑی پن کا ثبوت دیا، بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا ہاتھ آتی، پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھی کو زخمی کرکے اسپتال پہنچا دیا۔

ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کا کہنا ہے کہ بھاگتے ملزمان پر فائرنگ کے علاوہ پولیس کے پاس کوئی آپشن ہی نہیں ہوتا۔

ایس ایس پی کا مؤقف اپنی جگہ لیکن پولیس کی ٹریننگ، طریقہ کار اور پیشہ وارانہ مہارت کا آپشن تو ہمیشہ ہی ہوتا ہے۔

مزید خبریں :