پاکستان
Time 15 ستمبر ، 2018

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نظام درست کرنے کیلئے بھیس بدلیں گے

— فوٹو:فائل 

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھیس بدل کر ٹرینوں کو چیک کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے معاملات کو دیکھنے کے لیے خود میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے ٹرینوں کی صورتحال، عملے کے روئیے اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کیلئے بھیس بدل کر ٹرینیں چیک کرنے کی ٹھان لی ہے۔

شیخ رشید کے اعلان کے بعد قیاس آرائیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے کیوں کہ ریلوے ملازمین کے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے ریل میں چائے بیچنے والے اور قطار میں لگ کر ٹرین کا ٹکٹ بھی خرید سکتے ہیں بلکہ وہ مسافروں کی مشکلات جاننے کیلئے قلی کا روپ بھی دھار سکتے ہیں۔

مزید خبریں :