کھیل
Time 17 ستمبر ، 2018

پانچ مرتبہ کا چیمپئن سری لنکا ایشیا کپ سے باہر


ابوظہبی: بنگلہ دیش کے بعد افغانستان سے شکست کھانے کے بعد پانچ مرتبہ کی چیمپئن ٹیم سری لنکا ایشیا کپ سے باہر ہوگئی۔

ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو محمد شہزاد اور احسان اللہ نے اننگز کا آغاز کیا۔

رحمت شاہ نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد شائقین کی داد کا جواب دے رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، رحمت شاہ 72 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔

سری لنکا کی جانب سے تھسارا پریرا نے 5 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔

افغانستان کے کھلاڑی سری لنکن وکٹ حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں—اے ایف پی۔

جواب میں سری لنکن ٹیم کا آغاز مایوس کن تھا۔ سری لنکا نے پہلے ہی اوور میں اپنی پہلی وکٹ گنوادی۔

دوسری وکٹ کے لیے تھرنگا اور ڈی سلوا کے درمیان 54 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم سری لنکا کی وقتاً فوقتاً وکٹیں گرتی رہیں۔

سری لنکن فاسٹ بولر تھسارا پریرا وکٹ حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

تھرنگا 36، ڈی سلوا 23، میتھیوز 22 اور تھیسارا پریرا 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پوری سری لنکن ٹیم 158 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے 91 رنز سے شکست ہوئی۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان، گلبدین نائب، اور محمد نبی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

اس سے قبل سری لنکا کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں 137 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

مزید خبریں :