کھیل
Time 18 ستمبر ، 2018

ایشیا کپ: بھارت نے ہانگ کانگ کو 26 رنز سے شکست دیدی

 ہانگ کانگ کے کپتان آنشی رتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ فوٹو: بی سی سی آئی

دبئی: ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 26 رنز سے شکست دے دی۔

286 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کے اوپنرز نے 174 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا تاہم آگے آنے والے بلے بازوں کی جانب سے مایوس کن کھیل پیش کیا گیا اور ہانگ کانگ کی ٹیم اپنے مقررہ 50 اوورز میں 259 رنز ہی بناسکی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہانگ کانگ کے کپتان آنشی رتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارتی بیٹسمین شکھر دھون نے شاندار سنچری اسکور کی — فوٹو: اے سی سی

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور شکھر دھاون نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلے ہی اوور سے دونوں بلے بازوں کی جانب سے جارحانہ انداز اپنایا گیا تاہم بلے باز تیسرے اور چوتھے اوور میں محتاط ہوگئے۔

بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے، شکھر دھون 127 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ رائیڈو 60 اور کارتک 33 رنز بناسکے۔

بھارت کی جانب سے 20 سالہ خلیل احمد نے ڈیبیو کیا انہیں بولر کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا گیا۔

286 رنز ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ نے آغاز انتہائی شاندار انداز میں کیا اور پہلی وکٹ پر 174 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو شدید دباؤ سے دوچار کردیا۔

بھارت کی جانب سے خلیل احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں—اے ایف پی۔

ہانگ کانگ کے کپتان انوشمان راتھ نے 73 جبکہ نزاکت خان نے 92 رنز کی اننگز کھیلی۔

تاہم دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد ہانگ کانگ کے بقیہ بلے بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 50ویں اوور کے اختتام پر 259 رنز ہی بناسکی اور بھارت کو اپ سیٹ کرنے کا نادر موقع کھودیا۔

بھارت کی جانب سے خلیل احمد اور یزورندا چہال نے تین، تین جبکہ کلدیپ یادیو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت اب اپنا اگلا میچ آج پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔

مزید خبریں :